سورة الطور - آیت 39

أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا اس (اللہ) کے لئے تو بیٹیاں [٣٣] ہیں اور تمہارے لیے بیٹے؟

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣٣] پھر جب انہیں عالم بالا تک رسائی بھی حاصل نہیں تو پھر انہیں کیسے معلوم ہوگیا کہ اللہ کو نظام کائنات چلانے کے لیے اولاد کی ضرورت ہے؟ پھر ان بدبختوں نے اللہ کے لیے اولاد بنا ڈالی اور وہ بھی بیٹے نہیں بلکہ بیٹیاں جنہیں یہ خود سخت ناپسند کرتے ہیں۔