سورة الطور - آیت 11
فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی [٩] ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٩] ایسا ہوگا وہ دن جس کے لیے کفار جلدی مچا رہے ہیں جو آتے ہی کافروں کی تباہی لائے گا، ان کافروں کی جو آج دنیا کی دلفریبیوں میں مست ہو کر اس دن کا مذاق اڑاتے اور مذاق اڑا کر خوش ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس دن سے پہلے ایمانداروں کو دنیا سے اٹھا لیا جائے گا۔ اور یہ دن صرف کافروں پر ہی واقع ہوگا جیسا کہ صحیح حدیث میں مذکور ہے کہ ”لَا تَقُوْمَ السَّاعَۃُ اِلَّا عَلٰی شَرَار النَّاسِ“یعنی قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔