سورة الذاريات - آیت 40
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور سمندر میں پھینک دیا اور وہ تھا ہی قابل ملامت [٣٤]
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣٤] یعنی جب یہ ظالم و جابر حکمران اپنے لشکروں سمیت غرق ہوگیا تو کسی نے ان کی تباہی پر آنسو نہ بہائے۔ ہر کوئی انہیں ملامت کرتا اور برے لفظوں سے یاد کرتا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس ملعون سے جان چھوٹی۔