سورة الذاريات - آیت 33

لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تاکہ ان پر مٹی کے پتھر برسائیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٧] یعنی ایسے نوکیلے اور چبھ جانے والے کنکر جو ابھی پوری طرح پتھر نہ بنے ہوں اور ان کا کچھ حصہ مٹی سے پتھر بن رہا ہو۔