سورة الذاريات - آیت 12
يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پوچھتے ہیں [٦] جزا و سزا کا دن کب ہوگا ؟
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦] یعنی دنیا کی دلچسپیوں اور اس کے دھندوں میں مست اور سرشار ہیں اور آخرت سے بالکل بے فکر اور بے نیاز بنے ہوئے ہیں اور از راہ تمسخر یہ سوال کرتے ہیں کہ اجی حضرت جس قیامت سے ہمیں ڈراتے ہو وہ کب آرہی ہے؟