سورة ق - آیت 21
وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس دن ہر شخص اس حال میں آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا [٢٥] اور ایک گواہی دینے والا (فرشتہ) ہوگا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٥] اس سے مراد غالباً وہی دو فرشتے ہیں جو اس کا ریکارڈ ثبت کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک تو اسے پیچھے سے ہانک کر اللہ کے سامنے پیش کردے گا اور کہے گا کہ مجرم حاضر ہے۔ دوسرا اس کا پوری زندگی کا ریکارڈ سامنے لاحاضر کرے گا۔ یعنی مجرم بھی حاضر اور گواہی بھی حاضر۔