سورة الدخان - آیت 21
وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اگر تم میری بات پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ [١٦] سے الگ ہوجاؤ
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٦] یعنی اگر تم میری دعوت قبول نہیں کرتے تو مجھے میرے حال پر چھوڑ دو اور مجھے ایذا نہ پہنچاؤ۔ ورنہ تم کبھی اللہ کی گرفت سے بچ نہ سکو گے۔ اور اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو نہ لاؤ۔ مگر میری راہ نہ روکو اور بنی اسرائیل کو میرے ہمراہ جانے دو۔