سورة آل عمران - آیت 124

إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَن يَكْفِيَكُمْ أَن يُمِدَّكُمْ رَبُّكُم بِثَلَاثَةِ آلَافٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُنزَلِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جب آپ مومنوں سے یوں کہہ رہے تھے کہ ’’کیا تمہیں یہ کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار تین ہزار [١١٣] فرشتے اتار کر تمہاری مدد کرے؟‘‘

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١١٣] کیاغزوہ احد میں فرشتے نازل ہوئےتھے؟جب مذکورہ بالا دو قبیلوں نے کمزوری دکھائی تو اس وقت آپ نے ان کی اور دوسرے مسلمانوں کی ڈھارس بندھاتے ہوئے فرمایا : کیا تمہارے لیے یہ بات کافی نہیں کہ اللہ تعالیٰ تین ہزار فرشتے بھیج کر تمہاری مدد فرما دے۔ جیسا کہ میدان بدر میں تمہاری مدد فرمائی تھی۔