سورة ص - آیت 88
وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کچھ مدت بعد تمہیں (خود ہی) اس خبر (کی صداقت) معلوم [٧٧] ہوجائے گی۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٧] یعنی قرآن کریم جس بات کی خبر دے رہا ہے۔ وہ یہ ہے کہ اسلام سر بلند ہو کے رہے گا اور اس کی دعوت کے مخالفوں کو مغلوب اور ذلیل وخوار ہونا پڑے گا۔ کافروں میں سے جو لوگ زندہ رہے وہ تو اپنی آنکھوں سے یہ انجام دیکھ لیں گے اور جو مرگئے ان کو موت کے دروازے سے گزرتے ہی اس حقیقت کا پتہ چل جائے گا کہ قرآن نے جو خبر دی تھی وہ ٹھوس حقیقت پر مبنی تھی۔