سورة ص - آیت 74

إِلَّا إِبْلِيسَ اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

سوائے ابلیس کے، جو اکڑ بیٹھا اور کافروں سے [٦٩] ہوگیا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٦٩] فرشتوں کو سیدنا آدم کو سجدہ کا حکم :۔ اللہ تعالیٰ کے آدم کو مٹی سے بنانے، اس میں اپنی روح پھونکنے، فرشتوں کو آدم کو سجدہ کا حکم دینے ابلیس کی حقیقت اور اس کے آدم کو سجدہ سے انکار کرنے کی تفصیل پہلے کئی مقامات پر گزر چکی ہے۔ مثلاً سورۃ بقرہ کا چوتھا رکوع، سورۃ حجر کی آیات ٢٥ تا ٤٣، سورۃ اعراف آیات ١١ تا ١٥، سورۃ بنی اسرائیل آیات ٦١ تا ٦٥، سورۃ کہف آیت نمبر ٥٠، سورۃ طہٰ آیات نمبر ١١٦ تا ١٢٣ میں گزر چکی ہے۔ اور نظریہ ارتقاء کی تردید کے لئے سورۃ حجر کا حاشیہ نمبر ١٩ ملاحظہ فرمائیے۔