سورة الصافات - آیت 118
وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور انہیں راہ راست [٧٠] پر چلایا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٠] فرعون اور آل فرعون کی غرقابی کے بعد ہی طور سینا کے مقام پر سیدنا موسیٰ پر تورات نازل ہوئی۔ اس سے پیشتر سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر بھی صحیفے ہی نازل ہوتے رہے۔ تورات پہلی آسمانی کتاب ہے جس میں بنی اسرائیل کو زندگی سے متعلق واضح احکام دیئے گئے تھے۔ پھر اسی کتاب کی روشنی میں ان دونوں نبیوں نے بنی اسرائیل کی رہنمائی کی۔