سورة الصافات - آیت 67
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر اس پر انہیں پینے کو پیپ [٤٠] ملا کھولتا ہوا پانی ملے گا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٠] یہ تو تھی دوزخیوں کی خوراک اور مشروبات کا یہ حال ہوگا کہ زخموں کا دھوون جس میں پیپ اور لہو سب کچھ شامل ہوتا ہے وہ پینے کو ملے گا اور اس میں گرم کھولتا ہوا پانی بھی شامل کرلیا جائے گا۔