سورة الأحزاب - آیت 64
إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اللہ تعالیٰ نے یقیناً کافروں پر لعنت کی [١٠٥] ہے اور ان کے لئے بھڑکتی ہوئی دوزخ تیار رکھی ہے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٠٥] یہ اسی لعنت کا اثر ہے کہ بس فضول سے سوالات کئے جاتے ہیں جس سے ان کا مقصد محض شغل اور استہزاء ہوتا ہے اور اس دوزخ کی آگ سے نہیں ڈرتے جو ان کے لئے تیار کی جاچکی ہے۔