سورة الروم - آیت 59

كَذَٰلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اسی طرح اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں پر مہر [٦٥] لگا دیتا ہے جو (حق بات کو) نہیں سمجھتے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٦٥] یعنی جب لوگوں کا بغض و عناد اور ضد اور ہٹ دھرمی اس حد تک پہنچ جاتی ہے کہ وہ کوئی سچی بات قبول کرنے کو تیار نہ ہوں۔ تو عین یہی وقت ہوتا ہے جب اللہ ایسے لوگوں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب ان لوگوں میں حق کو قبول کرنے کی استعداد ختم ہوچکی ہے۔