سورة الشعراء - آیت 193
نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جسے روح الامین لے کر آپ کے دل [١١٢] پر نازل ہوا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١١٢] یعنی یہ قرآن اور اس میں بیان کردہ یہ تاریخی واقعات اس اللہ رب العالمین کی طرف سے نازل شدہ ہیں جو عالم الغیب والشہادۃ ہے۔ پھر ان قرآنی آیات کو لے کر امین روح یعنی جبریل علیہ السلام نازل ہوئے۔ جو اپنی طرف سے کچھ کمی بیشی نہیں کرسکتے۔ پھر جب بھیجنے والا غیب اور شہادت کو پوری طرح جانتا ہو اور اس کو لانے والا بھی امین ہو تو ان آیات کے منبی بر حقائق ہونے میں شک کی کوئی گنجائش رہ جاتی ہے۔