سورة الفرقان - آیت 14
لَّا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(اس وقت انھیں کہا جائے گا) آج ایک نہیں بہت سی [١٨] موتوں کو پکارو۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٨] آج ایک موت کے لئے کیا چیخ و پکار کرتے ہو۔ سینکڑوں موتیں مانگو، تب بھی تمہارا یہ پکارنا لاحاصل ہے۔ وہ آرزو تو کریں گے کہ ایک بار مریں تو چھٹکارا حاصل ہوجائے۔ دن میں ہزار بار مرنے سے جو بری حالت ہو رہی ہے اس سے نجات پاجائیں گے مگر یہ پکار بالکل بے سود ہوگی۔