سورة المؤمنون - آیت 25

إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّىٰ حِينٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

وہ تو ایک ایسا آدمی ہے جسے [٣٠] جنون ہوگیا ہے لہٰذا کچھ مدت اور انتظار کرو (شاید وہ ٹھیک ہوجائے)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣٠] قوم نوح کی نظروں میں حضرت نوح علیہ السلام کی دیوانگی یہ تھی کہ ساری قوم کے نظریہ کے خلاف خالص توحید کی طرف دعوت دے رہے تھے۔ اور وہ یہی سمجھ رہے تھے کہ یہ نوح علیہ السلام کا (نعوذ باللہ) ایک بیہودہ سا خیال ہے۔ بھلا ساری قوم کے مقابلہ میں اس اکیلے کی پکار کی کیا حقیقت ہے۔ لہٰذا اس کی طرف توجہ کی چنداں ضرورت نہیں۔ وہ خود ہی جب اپنی ناکامی دیکھے گا تو اپنی ایسی باتوں سے باز آجائے گا۔