سورة المؤمنون - آیت 13

ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر ہم نے اسے ایک محفوظ مقام [١٢] (رحم مادر) میں نطفہ بناکر رکھا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٢] یعنی رحم مادر ایسا محفوظ مقام ہے جہاں نطفہ کو نشوونما کے لئے مناسب حرارت تو ملتی رہتی ہے لیکن شدید گرمی یا سردی وغیرہ کے اثرات سے بالکل محفوظ ہوتا ہے اور وہ وہاں سے ہل بھی نہیں سکتا۔