سورة البقرة - آیت 18
صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ایسے لوگ بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں۔[٢٤] یہ (ایمان لانے کی طرف) لوٹ کر نہیں آئیں گے
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٤] آخر ان منافقوں کی حالت یہ ہوگئی کہ یہ حق بات سننے کے لیے بہرے، حق کہنے کے لحاظ سے گونگے ہیں اور حق سامنے موجود ہو تب بھی انہیں نظر نہیں آتا۔