سورة الأنبياء - آیت 89

وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور زکریا کو بھی، جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا : ''اے میرے پروردگار! مجھے تنہا نہ چھوڑنا اور بہترین وارث [٧٩] تو تو ہی ہے''

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٧٩] حضرت زکریا علیہ السلام اور ان کا اولاد کے لئے اپنے پروردگار کو پکارنے کا ذکر پہلے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر ٣٧ اور سورۃ مریم کی ابتداء میں تفصیل سے گزر چکا ہے۔ وہاں سے حواشی دیکھ لئے جائیں۔