سورة طه - آیت 107
لَّا تَرَىٰ فِيهَا عِوَجًا وَلَا أَمْتًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کہ آپ اس میں کوئی نشیب و فراز نہ دیکھیں [٧٥] گے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٥] نفخۂ صور اول کےا ثرات :۔ یعنی پہاڑوں کو پیوند خاک بنا دیا جائے، سمندروں کو پاٹ دیا جائے گا۔ زمین کے سب نشیب فراز ختم کردیئے جائیں گے اور وہ ایک بالکل ہموار اور وسیع میدان کی طرح بن جائے گا۔ اسی بات کو اللہ تعالیٰ نے دوسرے مقام پر فرمایا : ﴿ یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَیْرَ الْاَرْضِ ﴾(۱۴:۴۸) ”یعنی اس دن یہ زمین ایسی نہ رہے گی جیسی تم آج دیکھ رہے ہو، بلکہ اس میں تبدیل پیدا کردی جائے گی۔‘‘