سورة طه - آیت 60

فَتَوَلَّىٰ فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَيْدَهُ ثُمَّ أَتَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

چنانچہ فرعون لوٹ گیا اور اپنے سارے ہتھکنڈے [٤٢] جمع کئے اور مقابلہ پر آگیا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٤٢] یہ مقابلہ صرف جادوگروں کی ہار جیت کا مسئلہ نہ تھا بلکہ دراصل یہ مسئلہ فرعون کے برسراقتدار رہنے یا نہ رہنے کا تھا۔ لہٰذا ملک بھر کے ہر جادوگروں کو اکٹھا کرنے کے لئے اس نے اپنے مقدور بھر جتن کر لئے اور وعدہ کے دن فرعون ان جادوگروں اور اپنے لاؤ لشکر سمیت میدان مقابلہ میں بروقت پہنچ گیا۔ اسی طرح سیدنا موسیٰ علیہ السلام اور ان کا بھائی بھی بروقت پہنچ گئے۔