سورة طه - آیت 42

اذْهَبْ أَنتَ وَأَخُوكَ بِآيَاتِي وَلَا تَنِيَا فِي ذِكْرِي

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اب تم اور تمہارا بھائی دونوں میرے معجزات لے کر جاؤ اور میرے [٢٨] ذکر میں کوتاہی نہ کرنا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٨] اللہ کے ذکر کا فائدہ :۔ پہلے صرف سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو یہی بات کہی تھی کہ فرعون کے پاس جاؤ کیونکہ اس نے سر اٹھا ہے۔ اب جب سیدنا ہارون ؑکو بھی نبوت عطا کرکے ان کا مددگار بنا دیا گیا تو ان دونوں سے وہی بات کہی گئی اور اب ان دونوں کو تاکید کی کہ میرے ذکر میں کوتاہی نہ کرنا کیونکہ اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جو اللہ والوں کی کامیابی کا ذریعہ اور دشمن کے مقابلہ میں بہترین ہتھیار ہے۔ اس سے اللہ کی طرف لو لگائے رکھنے اور اللہ پر بھروسہ کرنے کی صفت پیدا ہوتی ہے۔ پھر اس راہ میں جو مصائب پیش آئیں ان کو صبر و استقلال سے برداشت کرنے کی قوت پیدا ہوتی ہے۔