سورة مريم - آیت 44
يَا أَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّيْطَانَ ۖ إِنَّ الشَّيْطَانَ كَانَ لِلرَّحْمَٰنِ عَصِيًّا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ابا جان! شیطان کی عبادت [٤١] نہ کیجئے وہ تو اللہ تعالیٰ کا نافرمان ہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤١] یعنی شیطان کی اطاعت کرنا دراصل اس کی عبادت کرنا ہے، ورنہ معروف معنوں میں تو شیطان کی کوئی بھی عبادت نہیں کرتا۔ شیطان نے تو تمہارے باپ آدم کو سجدہ کرنے کے بارے میں اللہ کی نافرمانی کرلی تھی۔ مگر آدم کو سجدہ نہیں کیا تھا۔ پھر بھی تم اسی کی فرمانبرداری کرتے ہو؟