سورة مريم - آیت 2

ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہ آپ کے پروردگار کی اس رحمت کا ذکر ہے جو اس نے اپنے بندے زکریا [٣] پر کی تھی۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣] سیدنا زکریا اور یحییٰ علیہما السلام نیز سیدہ مریم اور عیسیٰ علیہما السلام کے واقعات پہلے سورۃ آل عمران کے رکوع نمبر ٣ اور ٤ میں گزر چکے ہیں۔ ان کے حواشی بھی مدنظر رکھے جائیں۔ سیدنا یحییٰ اور سیدنا عیسیٰ علیہما السلام دونوں کی پیدائش خرق عادت کے طور پر ہوئی تھی۔ مگر چونکہ سیدنا یحییٰ کی پیدائش نسبتا ً کم خرق عادت ہے۔ اس لئے اسے بطور تمہید پہلے ذکر کیا گیا ہے۔