سورة الإسراء - آیت 34
وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّىٰ يَبْلُغَ أَشُدَّهُ ۚ وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۖ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر اس صورت میں کہ وہ بہتر ہو، تاآنکہ وہ اپنی جوانی [٤٢] کو پہنچ جائے اور عہد کی پابندی کرو کیونکہ عہد کے بارے میں تم سے [٤٣] باز پرس ہوگی۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٢] یتیم کے مال کی نگہداشت اور اس کے حقوق کے لیے سورۃ نساء آیت نمبر ١ تا ٦ اور سورۃ انعام کی آیت نمبر ١٥٢ کے حواشی ملاحظہ کرلیے جائیں۔ [٤٣] ایفائے عہد کے سلسلہ میں سورۃ اعراف آیت نمبر ١٠٢ اور نحل آیت نمبر ٩١، ٩٢ کے حواشی ملاحظہ فرمائیے۔