سورة ھود - آیت 115
وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور صبر کیجئے [١٢٨] اللہ تعالیٰ یقینا نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٢٨] اس سے پہلی آیت میں نماز کی تاکید اور اس کے فوائد بیان کیے گئے تھے اور اس آیت میں صبر کی تلقین کی جارہی ہے اور یہی دو چیزیں ہیں جن کے متعلق مسلمانوں کو آڑے اور مشکل وقت میں اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ جیسا کہ سورۃ بقرہ میں فرمایا: ﴿وَاسْتَعِیْنُوْا بالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃِ ﴾