سورة ھود - آیت 76

يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۖ إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ۖ وَإِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

فرشتوں نے کہا : ابراہیم! اس قصہ کو چھوڑو۔ اب تو تمہارے پروردگار کا حکم آچکا۔ اب انھیں عذاب آکے [٨٦] رہے گا جو ٹل نہیں سکتا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨٦] فرشتوں نے جواب دیا کہ اب اس بحث کا کچھ فائدہ نہیں اللہ تعالیٰ ان پر عذاب کا فیصلہ کرچکا ہے اور ہمیں اس نے اسی غرض کے لیے مامور کردیا ہے۔ لہٰذا اب یہ موخر نہیں ہوسکتا۔