سورة ھود - آیت 25
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم نے نوح [٣٠] کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (تو اس نے انھیں کہا کہ) میں تمہیں صاف صاف [٣١] ڈرانے والا ہوں
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣٠] سیدنا نوح علیہ السلام کا قصہ پہلے سورۃ اعراف کے رکوع نمبر ٨ میں بھی گذر چکا ہے لہٰذا وہ حواشی بھی مدنظر رکھے جائیں۔ [٣١] یعنی تمہیں صاف صاف بتارہا ہوں کہ کن باتوں اور کاموں کے ارتکاب سے تم پر عذاب آنے کا اندیشہ ہے اور اس عذاب سے بچنے کے ذرائع کیا ہیں؟