سورة یونس - آیت 1

الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ا۔ ل۔ ر یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١] یہ سورۃ مکی ہے اور اس کے مخاطب وہ قریش مکہ ہیں جو اللہ کے متعلق بھی غلط قسم کا تصور رکھتے تھے اور آخرت پر ایمان نہیں رکھتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت قبول کرنے کی بجائے اسلام کی تعلیم اور قرآنی آیات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کر رہے تھے اور عملاً مسلمانوں پر اتنی سختیاں اور مظالم ڈھا رہے تھے کہ ان کا عرصہ حیات تنگ کر رکھا تھا۔