سورة التوبہ - آیت 85

وَلَا تُعْجِبْكَ أَمْوَالُهُمْ وَأَوْلَادُهُمْ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ أَن يُعَذِّبَهُم بِهَا فِي الدُّنْيَا وَتَزْهَقَ أَنفُسُهُمْ وَهُمْ كَافِرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ان کے اموال اور اولاد (کی کثرت) سے آپ متعجب نہ ہوں۔ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ انہی چیزوں سے انہیں دنیا میں ہی سزا دے اور [١٠٠] اسی کفر کی حالت میں ان کی جانیں نکل جائیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠٠] اس آیت کا پورا مضمون اسی سورۃ کی آیت نمبر ٥٥ میں گزر چکا ہے لہٰذا اس کی تشریح کے لیے آیت نمبر ٥٥ کا حاشیہ نمبر ٥٩ دیکھ لیا جائے۔