سورة الانعام - آیت 132
وَلِكُلٍّ دَرَجَاتٌ مِّمَّا عَمِلُوا ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ہر ایک کو اس کے اعمال کے مطابق درجہ ملے گا اور جو کچھ وہ کام کر رہے ہیں، آپ کا پروردگار اس سے بے خبر نہیں ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ہر عمل کرنے والا اپنے عمل کے بدلے کا مستحق ہے۔ نیک نیکی کا اور بد بدی کا ۔ خواہ انسان ہو یا جن بدکاروں کے جہنم میں درجے انکی بدکاری کے مطابق مقرر ہونگے، اور جو لوگ خود بھی کفر کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی اللہ کے راستے سے روکتے ہیں، انھیں عذاب پر عذاب ہونگے انھیں اس فساد پھیلانے کا بدلہ ملے گا۔ نیکو کاروں کے درجے ان کے اعمال کے حساب سے ہونگے۔