سورة الانعام - آیت 77

فَلَمَّا رَأَى الْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هَٰذَا رَبِّي ۖ فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ لَئِن لَّمْ يَهْدِنِي رَبِّي لَأَكُونَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّالِّينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا تو بولے : کیا یہ ہے میرا رب؟ جب وہ بھی ڈوب گیا تو کہنے لگے [٨٢] اگر میرے پروردگار نے میری رہنمائی نہ کی تو میں تو گمراہ لوگوں میں سے ہوجاؤں گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

انسانی شعور کو آگے لے جایا جارہا ہے پہلے تارا۔ اب چاند دیکھا وہ بھی ڈوب گیا تو کہا یہ میرا رب نہیں ہوسکتا، پھر اللہ سے راہنمائی مانگی۔ ’’ اِیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ‘‘ ہم آپ کی بندگی کرتے ہیں اور آپ ہی سے مدد مانگتے ہیں آپ ہمیں سیدھا راستہ دکھائیں ابراہیم کے شعور سے سارے انسانوں کو ہدایت دی جارہی ہے۔