سورة الانعام - آیت 75

وَكَذَٰلِكَ نُرِي إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کا نظام سلطنت دکھا رہے تھے تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جب ابراہیم نے باطل کا انکار کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو کچھ رازوں سے واقف کرایا ۔ باطل کا انکار کرنے والے کو اللہ آگے بڑھاتا ہے تاکہ وہ یقین کامل کے بعد معرفت حق کے مقام پر پہنچ جائے۔ انسانی فطرت کی راہنمائی اللہ خود کرتے ہیں۔