سورة البقرة - آیت 77
أَوَلَا يَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیا وہ (یہود) یہ نہیں جانتے [٩١] کہ اللہ تعالیٰ ہر اس چیز کو جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں اور جسے وہ ظاہر کرتے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہود اور ان کے علماء کا یہ خیال تھا کہ بس مسلمانوں کے بتانے سے ہی اللہ تعالیٰ کو قیامت کے دن اس حقیقت کا پتہ چلے گا جو وہ چھپاتے تھے۔جبكہ اللہ کے متعلق ان کا عقیدہ اتنا کمزور تھا اور ان كا اعتقاد تھا كہ اللہ ہر بات نہیں جانتا۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ ان سب باتوں کو بھی جانتا ہے جو وہ اس وقت ایک دوسرے سے کررہےہوتے تھے۔