سورة المآئدہ - آیت 98

اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَأَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور خوب جان لو کہ اللہ سزا دینے میں بھی سخت ہے اور وہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا بھی ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ اپنی پکڑ کے احساس سے انسان کو یاد دلاتے ہیں کہ تم آزاد نہیں ہو۔ اللہ پکڑنے والا ہے اورانسان کے اپنے اعمال ہی کام آنے والے ہیں، وہ زندہ ہے دیکھتا ہے پکڑسکتا ہے سزا و جزا کا مالک ہے۔ پھر وہ کہتا ہے کہ اگر تم اللہ سے ڈرو گے تو اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔