سورة المآئدہ - آیت 84

وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا جَاءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَنَطْمَعُ أَن يُدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصَّالِحِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آخر ہم اللہ پر اور جو حق ہمارے پاس پہنچ چکا ہے۔ اس پر کیوں ایمان نہ لائیں؟ اور ہم تو یہ امید رکھتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہمیں صالح لوگوں میں شامل کرلے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پچھلی آیت میں کلام کی سماعت سے حق مل گیا۔ اب شک و شبہ ختم ہوگیا، اب انسان کو لالچ ہوجاتا ہے کہ اللہ ہمیں اپنے نیک بندوں میں شامل کرکے دین کی خدمت کا موقعہ دے دے۔ صالحین میں شامل ہونے کا فائدہ کیا ہے: فریضۂ شہادت حق آسان ہوجاتا ہے۔ اپنی زندگی میں تبدیلی لانا اور اس پر قائم رہنا آسان ہوجاتا ہے، مخالفتیں سننا آسان ہوجاتا ہے خاندانی اور معاشرتی تبدیلیوں کا راستہ آسان ہوجاتا ہے جنت کا راستہ آسان ہوجاتا ہے۔