سورة المآئدہ - آیت 70

لَقَدْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَأَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ رُسُلًا ۖ كُلَّمَا جَاءَهُمْ رَسُولٌ بِمَا لَا تَهْوَىٰ أَنفُسُهُمْ فَرِيقًا كَذَّبُوا وَفَرِيقًا يَقْتُلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا تھا اور ان کی طرف رسول بھی بھیجے (لیکن) جب بھی کوئی رسول ان کی خواہشات نفس [١١٧] کے خلاف حکم لے کر آیا تو ایک گروہ کو تو انہوں نے جھٹلا دیا اور ایک گروہ کو مار ہی ڈالا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بنی اسرائیل کی طرف اللہ تعالیٰ نے بہت سے پیغمبر بھیجے، احسانات گنوائے مگر ان کو دین کی تعلیمات اپنی خواہشات سے ٹکراتی محسوس ہوتی تھیں۔ کتاب اللہ میں سے بھی جو چیزیں ان کی خواہشات کے مطابق ہوتیں انکی پیروی کرتے اور جو باتیں ان کی خواہشات کے خلاف ہوتیں ان میں سرکشی اختیار کرتے، یہ لوگ اپنی خواہش نفس کی پیروی میں وہ اس قدر آگے نکل گئے تھے کہ انبیاء کو جھٹلانا تو درکنار، قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے۔