سورة المآئدہ - آیت 40
أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ وَيَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا آپ کو علم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی حکومت اللہ ہی کی ہے، وہ جسے چاہے عذاب دے اور جسے چاہے بخش دے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ کے بارے میں انسان سب کچھ جانتا ہے مگر پھر بھی ڈرتا نہیں۔ اللہ کی صفات تو ایک سمندر ہے جو جتنا چاہے حاصل کرلے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان سزاؤں کو تم زیادہ کیوں سمجھتے ہو کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ اکیلا اس زمین و آسمانوں کا مالک ہے قانون سازی کا حق اللہ کا ہے۔ جزا و سزا کا اختیار اللہ کا ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، اگر چور کا ایک ہاتھ کاٹنے سے سارے انسان بچ جائیں تو اس میں بہتری ہے۔