سورة المآئدہ - آیت 10
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو ایسے ہی لوگ اہل دوزخ ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ کے احکامات نہ ماننا، ان کی تکذیب کرنا کہ یہ احکامات اب قابل عمل نہیں ہیں۔ اللہ کی طرف بلانے والوں کی تذلیل کرنا، یہ سب کفر کی چیزیں ہیں۔ اور یہی لوگ اپنے کفر کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے۔