سورة النسآء - آیت 175

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيُدْخِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلٍ وَيَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اب جو لوگ اللہ پر ایمان لے آئے اور اس (قرآن) کو مضبوطی سے تھامے رہے [٢٣٢] انہیں اللہ اپنی رحمت اور فضل میں شامل کرے گا اور اپنی طرف آنے کی سیدھی راہ انہیں دکھا دے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جو شخص قرآن کو مشعل راہ بنائے گا وہ نہ راہ بھٹکے گا نہ بھولے گا اور نہ غلط راہوں پر جا پڑے گا۔ اللہ تعالیٰ انھیں سیدھا راستہ بھی دکھائیں گے اور اپنے فضل و رحمت سے بھی نوازیں گے۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ مشرکین نے تجویز دی کہ ایک سال آپ ہمارے معبودوں کو پوجتے رہیں اور ایک سال ہم آپ کے معبودوں کو پوجیں گے اس طرح سب ایک جیسے ہوجائیں گے اس پر سورۃ الکافرون نازل ہوئی۔(الطبری: ۸/۷۳) قرآن انسانی یعنی دنیوی طریق زندگی اور اُخروی نجات کے ہر پہلو پر روشنی ڈالنے والا ہے۔