سورة النسآء - آیت 168

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَظَلَمُوا لَمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيقًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

بلاشبہ جو لوگ کافر ہوئے اور ظلم کرتے رہے اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا اور نہ ہی انہیں جہنم کی راہ کے سوا کوئی دوسرا راہ دکھائے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جو لوگ وحی کا انکار کرتے ہیں وہ ہدایت کے راستے خود بند کرلیتے ہیں اور اللہ کی رحمت سے محروم ہوجاتے ہیں، پھر ان کے لیے ایک ہی راستہ رہ جاتا ہے جو جہنم کی طرف جاتا ہے پھر اللہ تعالیٰ انکار کرنے والوں کو سیدھا راستہ نہیں دکھائے گا۔ نہ مغفرت ملے گی اور نہ ہدایت۔