فَبِظُلْمٍ مِّنَ الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَاتٍ أُحِلَّتْ لَهُمْ وَبِصَدِّهِمْ عَن سَبِيلِ اللَّهِ كَثِيرًا
یہودیوں کے اسی ظلم کی وجہ سے اور بہت سے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکنے کی [٢٠٩] وجہ سے ہم نے ان پر کئی پاکیزہ چیزیں حرام کردیں جو پہلے [٢١٠] ان کے لئے حلال تھیں
اس آیت میں یہ جرم بیان کیا گیا ہے کہ نہ تو وہ خود ایمان لاتے ہیں اور نہ دوسروں کو ایمان لانے دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر تمام ناخن والے جانور، گائے کی چربی، اور بکری کی چربی، ان کے اس ظلم کی وجہ سے حرام کردی۔ لوگوں کو اللہ کی راہ سے کیسے روکا جاتا ہے: انسانوں کو بے فائدہ کاموں میں مشغول کردینا، دین میں شکوک و شبہات پیدا کرنا تاکہ لو گ دین سے دور ہوجائیں، جدید دور میں ایسی مصروفیات پیدا کر دی گئیں ہیں جس سے رب یاد ہی نہ آئے اور انسان دنیا کی زندگی کا لطف حاصل کرتے کرتے اللہ سے جا ملتا ہے۔