سورة البقرة - آیت 56
ثُمَّ بَعَثْنَاكُم مِّن بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر تمہاری موت کے بعد ہم نے تمہیں [٧٢] زندہ کر اٹھایا کہ شاید اب ہی تم شکر گزار بن جاؤ
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت موسیٰ نے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے انھیں زندہ کردیا کہ شاید اب ہی یہ شکر کرنے والے بن جائیں۔ انھیں اس لیے زندہ کیا گیا تاکہ وہ اپنی عمر اور اپنا رزق پورا کرکے مریں ورنہ وہ قیامت کے دن ہی اٹھائے جاتے۔