سورة الفلق - آیت 5

وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور حاسد کے شر سے جب [٦] وہ حسد کرے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حاسد كے حسد سے پناہ: حسد كا مطلب یہ ہے كہ اگر كسی شخص كو اللہ تعالیٰ نے كوئی نعمت، فضیلت عز وشرف عطا كیا ہو تو اس پر كوئی دوسرا شخص اس سے جلے اور چاہے كہ اس سے یہ نعمت چھن كر حاسد كو مل جائے یا كم از كم اس سے ضرور چھن جائے۔ البتہ اگر كوئی شخص یہ چاہے كہ اس جیسی نعمت مجھے بھی اللہ عطا كر دے تو یہ حسد نہیں بلكہ رشك ہے۔ حاسد سے پناہ اس لیے مانگی گئی ہے كہ وہ حسد كی بنا پر كوئی نقصان پہنچانے كی كوشش كرتا ہے۔ حسد بھی ایک نہایت بری بیماری ہے جو نیكیوں كو كھا جاتی ہے۔