سورة الفلق - آیت 2
مِن شَرِّ مَا خَلَقَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی [٣] ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
شر سے پناہ مانگنا؟ ہر چیز خواہ كتنی ہی فائدے مند ہو اس كا كچھ نہ كچھ نقصان بھی ہوتا ہے اور كائنات كی ہر چیز كو اللہ نے پیدا كیا ہے۔ اس آیت میں ہر چیز كے برے یا نقصان دہ پہلو سے پناہ طلب كرنے کو ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں شیطان اور اس كی ذریت، جہنم اور ہر اس چیز سے پناہ مانگنا مذکور ہے جس سے انسان كو نقصان پہنچ سكتا ہے۔