سورة الزلزلة - آیت 3
وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور انسان [٣] کہے گا کہ اسے کیا ہو رہا ہے؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
انسان كہے گا كہ اسے كیا ہوگیا ہے؟ زمین كھلے طور پر صاف صاف گواہی دے گی كہ فلاں شخص نے فلاں نافرمانی كی۔ ہر انسان جب نیند سے بیدار ہوتا ہے یا كسی اتفاقی حادثہ سے بے ہوش ہو جانے كے بعد ہوش میں آتا ہے تو سب سے پہلا سوال یہی كرتا ہے كہ یہ كیا ہو رہا ہے۔ اور میں اس وقت كہاں ہوں پھر جب ذرا ہوش ٹھكانے آجائیں گے تو اسے معلوم ہو جائے گا كہ یہ میدان محشر كی تیاریاں ہو رہی ہیں تو وہ دیوانگی اور حیرانگی كے عالم میں پوچھے گا كہ اس زمین كو كیا ہوگیا ہے۔