سورة البينة - آیت 8
جَزَاؤُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ان کے پروردگار کے ہاں ان کا بدلہ ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے یہ سب کچھ اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار [١٠] سے ڈرتا رہا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ایمان اور عمل صالح كی توفیق اللہ سے ڈرنے والوں ہی كو ملتی ہے جو ہر بات میں اس كے احكام كی پابندی كرتے ہوئے زندگی گزارے۔ اللہ ایسے ہی لوگوں سے خوش ہوتا ہے اور وہ بھی اللہ كی مشیئت پر ہر وقت خوش رہتے ہیں۔ اور آخرت میں اللہ كی رضا مندی سب سے بڑی چیز ہے۔ (ورضوان من اللہ اكبر) سورئہ التوبہ (۷۲)