سورة التين - آیت 4
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کہ ہم نے انسان کو بہترین ساخت [٥] پر پیدا کیا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے ان تینوں مقامات جہاں ہر جگہ جلیل القدر، صاحب شریعت پیغمبر مبعوث ہوئے كی قسم كھائی ہے كہ انسان كو اللہ تعالیٰ نے بہترین ساخت پر پیدا كیا ہے۔ اسے جسم سیدھا اور استوار دیا جو كسی مخلوق كو نہیں دیا۔ ہر مخلوق كو اس طرح پیدا كیا كہ اس كا منہ نیچے كو جھكا ہوا ہے۔ پھر انسان كو فكر و فہم، علم و عقل، قیاس و استنباط اور علت و معلول سے نتائج اخذ كرنے كی جو قوتیں اور صلاحیتیں دی گئی ہیں وہ اور كسی مخلوق كو نہیں دی گئیں۔ آدم كو سجود ملائكہ بنایا گیا۔ زمین اور اس میں موجود اشیاء كو اس كے لیے مسخر كر دیا گیا ہے۔ انبیاء اسی نوع سے مبعوث ہوئے جو اللہ كے ہاں افضل الخلائق ہیں۔