سورة الشرح - آیت 5
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلاشبہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی [٤] ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پروردگار كی طرف راغب ہوں: یعنی جب آپ نماز سے، اسلام لانے والوں كی تعلیم و تربیت سے اور گھریلو مشاغل سے فراغت حاصل كر لو تو پھر دلی توجہ سے ہمارے سامنے عاجزی میں لگ جاؤ۔ اپنی نیت خالص كر كے، پوری رغبت كے ساتھ ہماری جناب كی طرف متوجہ ہو جاؤ۔ ارشاد نبوی ہے کہ جب نماز كھڑی كی جائے اور شام كا كھانا سامنے موجود ہو تو پہلے كھانے سے فراغت حاصل كر لو۔ (بخاری: ۶۷۱، مسلم: ۶۰)